مقبوضہ کشمیر ، کوہ ہمالیہ کے سلسلے میں برفانی تودہ گرنے سے 4 بھارتی فوجی ہلاک

جموں وکشمیر میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث ملبے تلے دبی مزید 3 لاشیں برآمد ،ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی

ہفتہ 4 اپریل 2015 20:28

سرینگر/ نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) مقبوضہ کشمیر میں کوہ ہمالیہ کے سلسلے میں برفانی تودہ گرنے سے 4 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ جموں وکشمیر میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث مکانات گرنے کے باعث ملبے تلے دبی مزید 3 لاشیں برآمد کرلی گئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی ۔ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ہمالیہ کے سلسلے میں بھارتی فوجی کی ایک گاڑی برفانی تودے کی زد میں آگئی جس کے نیچے دب کر 4 فوجی ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ضلعی افسر سواگت بیسوا کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکاروں نے ضلع لہہ کے گاؤں چنگ لا میں برفانی تودے تلے دبی چاروں لاشوں کو نکال لیا ہے ۔ضلع لہہ سرینگر سے 435 کلومیٹردور مشرق میں واقع ہے جہاں اکثر برفانی تودے گرنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ ادھر جموں وکشمیر میں حالیہ بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں مکانات گرنے سے ملبے تلے دبے مزید 3 افراد کو مردہ حالت میں نکال لیا گیا ہے جس کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :