مقبوضہ کشمیر میں علیحدہ بستیوں کا قیام بے گھر پنڈتوں کے مسئلہ کا حل نہیں ہے،بھوشن بزاز

اقدام سے پنڈتوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا، پنڈٹ کشمیری تہذیب وثقافت کا اٹوٹ حصہ ہیں، آبائی علاقوں میں سب کیساتھ مل کر رہنا چاہتے ہیں، بیان

جمعہ 10 اپریل 2015 18:58

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فورم کے سربراہ پنڈت بھوشن بزاز نے کشمیری پنڈتوں کیلئے مقبوضہ وادی کشمیرمیں علیحدہ بستیاںآ باد کرنے کے بھارتی منصوبے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس سے کشمیری پنڈتوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں بھوشن بزاز نے کہا کہ پنڈت کشمیری تہذیب و ثقافت کا اٹوٹ حصہ ہیں اور وہ اپنے آبائی علاقوں میں سب کیساتھ ملکر رہنا چاہتے ہیں، سماج سے کٹ کر اور الگ تھلگ رہنا انہیں کسی بھی صورت میں منظور نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیرپنڈتوں کیلئے علیحدہ بستیوں کا قیام نہ صرف بے معنی ہے بلکہ اس سے ان کی سلامتی کو مزید خطرہ لاحق ہو جائے گا۔ پنڈت بزاز نے کہا کہ مناسب ہوگا کہ کشمیری پنڈتوں کو ان کے اصل آبائی مقام پر دو بارہ آباد کرنے میں مدد کی جائے تاکہ وہ مشترکہ ثقافت کا ایک بار پھر حصہ بن سکیں۔

متعلقہ عنوان :