مقبوضہ کشمیر میں پنڈتوں کی علیحدہ بستیوں کا قیام قابل مذمت ہے،محمد فاروق رحمانی

بھاتری اقدام سے خطے میں کشیدگی، فرقہ وارانہ امن آتشی کا ماحول درہم برہم ہوگا،بیان

جمعہ 10 اپریل 2015 18:58

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) چیئرمین جموں وکشمیر پیپلزفریڈم لیگ محمد فاروق رحمانی نے کشمیر میں پنڈتوں کی علیحدہ بستیوں کے قیام کے بھارتی فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی اقدام سے خطے میں کشیدگی پیدا ہو گی اور فرقہ وارانہ امن و آشتی کا ماحول درہم برہم ہو گا۔ ایک بیان میں محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ کشمیری مسلمان ہندو پنڈتوں کی مقبوضہ وادی میں واپسی کے ہرگز خلاف نہیں لیکن بھارتی حکومت اپنے مکروہ عزائم کی تکمیل کیلئے انہیں علیحدہ بستیوں میں بساناچاہتی ہے۔

محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ کشمیری عوام مقبوضہ علاقے کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہچانے کی بھارتی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔دریں اثناء جموں کشمیر فریڈم موومنٹ کی طرف سے جاری کئے گئے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید ہندو انتہاء پسند تنظیموں کے مکروہ ایجنڈے کو پورا کرنے پر مامور ہیں۔ تنظیم کے چیئرمین محمد شریف سرتاج کا کہنا ہے کہ پنڈتوں کیلئے الگ کالونیوں کا قیام جموں و کشمیر میں مذاہب کے درمیان منافرت پھیلانے اور کشمیر کو ایک اور فلسطین میں تبدیل کرنے کی سازش ہے جس سے علاقہ کا روایتی بھائی چارہ پارہ پارہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری کسی بھی صورت اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ محمد شریف سرتاج نے کہا کہ ہندو پنڈت جموں و کشمیر کے معاشرے کا ایک حصہ ہے لہٰذا کشمیری مسلمان ان کی اپنے گھروں کو واپسی کے ہر گز خلاف نہیں لیکن انہیں پہلے کی طرح مسلمانوں کیساتھ مل کر رہنما ہو گا۔

متعلقہ عنوان :