جموں وکشمیر بھارت کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے ، مفتی سعید

پیر 13 اپریل 2015 16:47

جموں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) جموں و کشمیر کو بھارت کے لئے سب سے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے ریاستی وزیر اعلی مفتی سعید نے واضح کیا کہ قیام امن کے مشن میں وہ” چھوٹے شور وغوغا “سے خوفزدہ نہیں ہوں گے ۔ کشمیری پنڈتوں کے لئے علیحدہ بستیوں کے قیام کے منصوبہ پر پیدا ہوئے تنازعہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ ” چھوٹے شور وغوغا “مجھے ریاست میں قیام امن کے مشن سے نہیں روک پائیں گے ۔

اور نہ ہی میں خوفزدہ ہوں گا بلکہ اس مقصد کے لئے تمام متعلقین چاہئے وہ وہ مین سٹریم میں ہوں یا اس سے باہر کو اعتماد میں لوں گا ۔قانون ساز کونسل کے چیئرمین اور نائب چیئرمین کا انتخاب عمل میں لانے کے بعد تقریر کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ اگر ملک کو کسی چیلنج کا سامنا ہے تو وہ جموں و کشمیر میحں ہے بی جے پی بھی یہ بات سمجھ چکی ہے کہ میرا نظریہ صرف حکومت چلانا نہیں اور انہیں بھی اس چیلنج کا احساس ہو چکا ہے ان کا کہنا تھا میرا نظریہی حکومت کے معاملات چلانے تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ میں ایک وسیع منظر نامے پر کام کر کے ریاست کو سیاس یقینیت سے باہر نکال کر ایک موثر اور جوابدہ انتظامیہ فراہم کرنا چاہتا ہوں ۔

(جاری ہے)

جو زمینی سطح پر لوگوں کے ساتھ جڑی رہے مفتی نے کہا کہ ریات میں بی جے پی اور پی ڈی پی کی مخلوط سرکار بننے کے فورا بعد میں نے واضح کیا کہ میں اس بات کو یقینی بناؤ گا کہ ہر ایک کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔ ان کاکہنا تھا کہ تمام متعلقین کو ساتھ لینا چاہتا ہوں اور متعلقین سے میرا مطلب مین سٹریم اور اس سے باہر لوگ ہیں ہم ان کو ساتھ لیں گے اور ریاست میں امن و خوشحالی کی بحالی کا مشن پورا کریں گے انہوں نے کہا کہ ریاست میں مخلوط کا قیام ایک تاریخی موقعہے مفتی نے مزید کہا کہ میں چھوٹے شور غوغا سے خوفزدہ نہ ہوں اور نہ ہوں گا ۔

کیونکہ یہ چند عناصر کا کام ہے کہ وہ حکومت کے کام کاج میں رخنہ ڈالیں مفتی کا کہنا تھا کہ لوگوں نے ہمیں بھاری تعداد میں ووٹ دے کر ہمیں تاریخ بنانے کا اہم موقع فراہم کیا میں چھوٹے چھوٹے شورغوغا سے خوفزدہ نہ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے لوگوں کی پختہ داری اور خواہش معنی رکھتی ہے ہم اس راہ چلیں گے اور چھوٹے چھوٹے شورغوغا سے ہمارے مشن کو کوئی نقصان نہیں ہو گا ان کا کہنا تھا کہ یہ شفاف حکومت فراہم کرنے کا سفر ہے جوابدہی اور شفافیت فراہم کرنے کا سفر ہے سیاسی عزائم کا سفر ہے اور ہمین اس کا فائدہ اٹھانا ہے اور ریاست کو اس مشکل دور سے باہر نکالنا ہے انہوں نے کہا کہ ریاست میں لوگوں کو راج چلے گا مفتی کا کہنا تھا ریاست کے لوگوں نے ہمیں موقعہ فراہم کیا ہے اور ہمیں ان کی خواہشات کے مطابق عمل کرنا ہے اور میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم چھوٹی موٹی پریشانیوں سے نہیں ڈریں گے بلکہ ایک وسیع مظر نامے پر کام کر کے تمام متعلقین کو اعتماد میں لے کر ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔

جمہوریت کو خیالات کی جنگ قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی نے اپوزیشن کو اپنا رول مثبت طور پر ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت کو ہر وقت
کھڑا رکھیں اس موقعہ پر وزیر اعلی نے کہا کہ جب وہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کرتے ہیں تو ان کی اپنی پارٹی کے لوگ ناراض ہوتے ہیں لیکن ہمارا مقصد سب کو ساتھ لے کر چلانا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں منافرت پر مبنی سے اسے ات کو تخم کرنے کے لئے مفاہمت کی راہ اپنائی ہے اور اسی کے تحت قانون ساز اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کا عہدہ نیشنل کافنرنس اور قانون ساز کونسل میں ڈپٹی چیئرمین کی کرسی کانگریس کو دی گئی اس ومقع پر مفتی سعید نے کاہ کہ پی ڈی پی اور بی جے پی پر مشمتل کولیشن اتحاد کا مقصد صرف جموں و کشمیر میں حکومت نہیں کرنا ہے بلکہ ہمارا اتحاد اور ہماری حکومت مسائل کو حل کرنا چاہتی ہے ۔

اور ہم معاملات کو سدھارنے نکلے ہیں انہوں نے کہا کہ دونوں اتحادی جماعتوں کا سفر ایک ہے اور وہ ہے جموں و کشمیر میں ترقی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اچھی حکومت فراہم کی جائے اور حکومت انتظامیہ جوابدہی کو پروان چڑھایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :