چینی صدر کے دورہ کے موقع پر 45 ارب ڈالر کے تاریخی منصوبوں کے معاہدوں پر د ستخط ہونگے ،35 سے 37 ارب ڈالر توانائی کے منصوبوں کیلئے مختص کئے جا رہے ہیں ، 10400 میگاواٹ پاور کے منصوبے2016ء تک مکمل ہوں گے، چین کے تعاون سے نیا انٹرنیشنل ایئر پورٹ بھی تعمیر کیاجائیگا ، گوادر کو سنگا پور اور دوبئی کی طرح انٹرنیشنل پورٹ بنائیں گے، چینی کمپنیوں کے ساتھ آئی پی پی کی طرز پر بجلی خریدنے کے معاہدے کئے جائیں گے ، 2025تک توانائی کی پیداوار دگنی ہوجائیگی ، تھر میں 6600میگاواٹ کے منصوبے شروع کئے جائینگے ،میڈیا اور حکومت میں اکنامک پارٹنر شپ قائم کرنے کی ضرورت ہے،سیاسی جماعتوں سے پاک چین اقتصادی راہداری کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیاں دور کر دی گئیں
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی سینئر صحافیوں کو چینی صدر کے دورہ پاکستان اور مجوزہ معاہدوں کے حوالے سے بریفنگ
جمعہ 17 اپریل 2015 20:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چینی صدر کے دورہ کے موقع پر 45 ارب ڈالر کے تاریخی منصوبوں کے معاہدوں پر د ستخط ہونگے ، ان پر کام آخری مراحل میں ہے،35 سے 37 ارب ڈالر توانائی کے منصوبوں کیلئے مختص کئے جا رہے ہیں ، 10400 میگاواٹ پاور کے منصوبے2016ء تک مکمل ہوں گے، ٹرانسمیشن لائنز کی تبدیلی اور اسے جدید تقاضوں کے مطابق بنا یاجائے گا، چین کے تعاون سے نیا انٹرنیشنل ایئر پورٹ بھی تعمیر کیاجائیگا اور گوادر کو سنگا پور اور دوبئی کی طرح انٹرنیشنل پورٹ بنائیں گے ، 37 ارب ڈالر کے منصوبوں میں سرمایہ کاری ہے اس میں بنکوں کا کوئی قرضہ نہیں ہے ۔
چینی کمپنیوں کو چینی بنک قرضہ دیں گے اور حکومت پاکستان چینی کمپنیوں کے ساتھ آئی پی پی کی طرز پر بجلی خریدنے کے معاہدے کرے گی، 2025تک توانائی کی پیداوار دگنی ہوجائیگی ، تھر میں 6600میگاواٹ کے منصوبے شروع کئے جائینگے ،میڈیا اور حکومت کے درمیان بھی اکنامک پارٹنر شپ قائم کرنے کی ضرورت ہے،سیاسی جماعتوں سے پاک چین اقتصادی راہداری کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیاں دور کر دی گئیں،گوادر سے خنجراب تک اقتصادی راہداری کا منصوبہ ایک سڑک کا نام نہیں ہے اس کے تحت روٹس مختلف مارکیٹس تک جائیں گے ، مغربی روٹ سب سے پہلے مکمل ہو گا جو ڈیرہ اسماعیل خان سے کوئٹہ اور دیگر علاقوں تک جائیگا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.