مقبوضہ کشمیرمیں ہندو پنڈتوں کیلئے الگ بستیوں کا منصوبہ شملہ معاہدے کے منافی ہے‘ علامہ سید ریاض

بھارت کی مقبو ضہ کشمیر میں پتڈتوں کی آباد کاری وادیء کشمیر کو خطے کا فلسطین بنانے کی سازش ہے‘مرکزی ناظم جماعت اہلسنت پاکستان

ہفتہ 18 اپریل 2015 19:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں ہندو پنڈتوں کیلئے الگ بستیوں کا منصوبہ شملہ معاہدے کے منافی ہے،بھارت کی مقبو ضہ کشمیر میں پتڈتوں کی آباد کاری وادیء کشمیر کو خطے کا فلسطین بنانے کی سازش ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد کشمیر کے علماء و مشائخ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

حکومت پوری دنیا میں وفود بھیج کر مسئلہ کشمیر بارے قومی مؤقف دلیر ی سے بیان کرے۔مقبوضہ کشمیر ایک وسیع ہ عریض قبرستان بن چکا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کا راستہ بند کرر کھا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے ہر چھوٹے بڑے شہر اور قصبے میں شہداء کے قبرستان موجود ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کا دل پاکستانی عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے۔بھارت کشمیریوں کو ان کا حق دے۔بھارتی فوج ہزاروں حریت پسندوں کو شہید کرکے انکی لاشیں غائب کر چکی ہے۔اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :