چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا گیا ،چینی صدر چکلالہ ائیر بیس پر اتریں گے ‘سہ پہر 3بجے وہ وزیراعظم نواز شریف سے 30 منٹ کی ون آن ون ملاقات ہوگی ،ڈھائی گھنٹے تک وفود کی سطح پر مذاکرات ہونگے ‘دونوں ممالک کے وفاقی وزراء اور سینئر حکام شرکت کریں گے ،ملاقاتوں کے بعد 45 ارب ڈالر کے منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے ،چینی صدر سے مسلح افواج کے سربراہان اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف ملاقات میں پاک چین تعلقات اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے امور پر بات چیت کریں گے
اتوار 19 اپریل 2015 19:05
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 اپریل۔2015ء) چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ۔ باخبر سرکاری ذرائع نے ” آئی این پی “ کو بتایا کہ چین کے صدر کے دو روزہ دورہ پاکستان میں ان کی ملاقاتوں اور دیگر مصروفیات کا جو شیڈول دونوں ممالک کے دفتر خارجہ نے مشاورت سے تیار کیا ہے اس کے مطابق چینی صدر چکلالہ ائیر بیس پر پہنچنے کے بعد سہہ پہر تین بجے وہ وزیراعظم ہاؤس پہنچ جائیں گے جہاں ان کی وزیراعظم نواز شریف سے 30 منٹ کی ون آن ون ملاقات ہوگی جس کے بعد ڈھائی گھنٹے تک وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے جن میں دونوں ممالک کے وفاقی وزراء اور سینئر حکام شرکت کریں گے ۔
ان ملاقاتوں کے بعد 45 ارب ڈالر کے منصوبوں کے معاہدوں پر بھی دستخط ہوں گے ۔(جاری ہے)
شیڈول کے مطابق مقامی فائیو سٹار ہوٹل میں چینی صدر سے مسلح افواج کے سربراہان اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف بھی ملاقات کریں گے ، چینی صدر سے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل راشد محمود ، بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف ، نیوی کے سربراہ ذکاء اللہ فضائیہ کے سربراہ سہیل امان ملاقات میں پاک چین تعلقات اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے امور پر بات چیت کریں گے جس کے بعد 6 بجکر 30 منٹ پر فائیو سٹار ہوٹل میں ہی پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے چینی صدر کی ملاقات ہوگی اور اس ضمن میں چینی سفارتخانے نے مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مشاہد حسین سید کی مشاورت سے تمام سیاسی رہنماؤں کو دعوت نامے بھجوا دیئے ہیں ۔
سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے بعد چینی صدر وزیراعظم ہاؤس چلے جائیں گے جہاں وہ وزیراعظم کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کریں گے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق منگل 21 اپریل کو چینی صدر ساڑھے نو بجے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس آئیں گے اور وہ پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمنٹ گرین کے منصوبے کا افتتاح بھی کریں گے جس کے تحت پارلیمنٹ ہاؤس میں سولر انرجی کے ذریعے پارلیمنٹ ہاؤس کو بجلی فراہم کی جائیگی اور اس منصوبے کے تمام اخراجات چینی حکومت ادا کرے گی ۔ بعد ازاں چینی صدر صدر ممنون حسین کی طرف سے دیئے جانیوالے ظہرانے میں شرکت کریں گے اور منگل کی شام کو ہی اسلام آباد سے انڈونیشیاء کیلئے روانہ ہو جائیں گے ۔مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.