کراچی، سیکولرقیادت نے ملک کو مسائل سے دوچار کیا ہے، حافظ نصراﷲ عزیز

پیر 20 اپریل 2015 21:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) سیکولرقیادت نے ملک کو مسائل سے دوچار کیا ہے،یہ ملک تب تک قائم رہ سکتا ہے جب صالح معاشرہ ہو اور صالح قیادت ہو،اس مقصد کے حصول کیلئے جماعت اسلامی پورے ملک میں عوام سے گھر گھر جاکر رابطہ عوام مہم چلارہی ہے،صالح معاشرہ کے قیام کیلئے جدوجہد کرنا انبیاء اور انکے پیروکاروں کا ہمیشہ اہم ایجنڈا رہا ہے ہم اسکی تکمیل کیلئے میدان میں نکلے ہوئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری حافظ نصراﷲ عزیز نے ضلع ٹھٹہ کے مقام جھرک، سونڈا اور ابراہیم دل میں رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کام دعوت کے ذریعے ہی ہوسکتا ہے،عوام کی دلوں کو دعوت کے ذریعے مسخرکیا جاسکتا ہے اور اسلام ہی اس دعوت کا نام ہے ،اسلئے عوام حق اور باطل کے سمجھنے کوشش کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماڈل ایان علی اور جناب الطاف حسین ایک ہی کیس’’منی لانڈرنگ‘‘میں پکڑے گئے ہیں فرق صرف یہ ہے کہ ماڈل ایان علی شرم کے مارے اپنا منہ چھپارہی ہے لیکن الطاف حسین بنا کسی شرم کے ایک بار پھر کراچی کے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔جماعت اسلامی منی لانڈرنگ میں مبتلا فنکاروں اور سیاستدانوں سے عوام اور وطن عزیز کو چھٹکارہ دلانا چاہتی ہے۔ اس موقع پر ضلعی امیر الطاف ملاح، عبدالمجید سموں اور حاجی محمد اسماعیل گندرو بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :