پیپلز پارٹی کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے تعمیر نو کے ادارے ایراء کے منصوبہ جات پر کریڈٹ حاصل کرنا انتہائی افسوس ناک ہے

جموں وکشمیر پیپلز پارٹی ضلع مظفراباد کے جنرل سیکرٹری ملک اشفاق اعوان کا بیان

ہفتہ 25 اپریل 2015 18:47

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) پیپلز پارٹی کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے تعمیر نو کے ادارے ایراء کے منصوبہ جات پر کریڈٹ حاصل کرنا انتہائی افسوس ناک ہے ان خیالات کا اظہار جموں وکشمیر پیپلز پارٹی ضلع مظفراباد کے جنرل سیکرٹری ملک اشفاق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ملک اشفاق نے کہا کہ مظفرآباد شہر کی تباہ حال سڑکیں ،حکومتی کارکردگی کا واضح ثبوت ہیں ۔

(جاری ہے)

دارلحکومت کی نمائندگی بھی ملاحظہ کریں عوام کو اس حقیقت سے آشناء کیا جائے کہ موجودہ حکومت نے دارلحکومت کی ترقی کیلئے کون سے اقدامات اٹھائے ،اندرون شہر جہاں مسائل کے انبار لگے ہیں وہاں ریاست کے صدر اور وزیراعظم عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر اجاگر کر رہے ہیں انہیں اپنے عوام کے مسائل کو حل کرنے کی فرصت کیسے ملے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ اب عوام کو بے وقوف بنانے کا سلسلہ ترک کیا جائے جس مینڈیٹ کیلئے موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تھا اسے وہ کام بھی کرنا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :