مظفرآباد ‘بھارتی بربریت ‘ حریت رہنماؤں کی گرفتاری کیخلاف عظیم الشان ریلی کا انعقاد

ریفیوجی یوتھ فیڈریشن کے نمائندگان کے علاوہ سینکڑوں افراد کی شرکت۔ بھارت مخالف نعرے بازیک

اتوار 26 اپریل 2015 13:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء) ریفیوجی ویلفیئر آرگنائزیشن جموں و کشمیر کے زیر اہتمام بھارتی بربریت ‘ حریت رہنماؤں کی گرفتاری کیخلاف عظیم الشان ریلی کا انعقاد‘ ریفیوجی ویلفیئر آرگنائزیشن کے نمائندگان و ممبران‘حریت کانفرنس کے رہنماؤں ‘ ریفیوجی یوتھ فیڈریشن کے نمائندگان کے علاوہ سینکڑوں افراد کی شرکت۔

بھارت مخالف نعرے بازی‘ ہے حق ہمارا آزادی‘ پاکستان سے رشتہ کیا لا الہ الا للہ ‘ خونی لکیر توڑ دو کشمیر ہمارا چھوڑ دو‘ لے کر رہیں گے آزادی‘ بھارتی غاصبو کشمیر ہمارا چھوڑ دو کے فلک شگاف نعروں سے فضاء گونج اٹھی۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت مخالف نعرے درج تھے۔ ریلی کی قیادت صدر ریفیوجی ویلفیئر آرگنائزیشن مزمل اسلم ایڈووکیٹ‘ حریت کانفرنس کے رہنما انجینئر مشتاق محمود نے کی۔

(جاری ہے)

ریلی میں سینئر نائب صدر ریفیوجی ویلفیئر آرگنائزیشن انور کشمیری‘ نائب صدر مولانا قاری عبدالماجد حکیم‘ جنرل سیکرٹری ملک معید‘ چیف آرگنائزرپرویز کشمیری‘ ناصر لودھی‘ سردار جاوید‘ ڈاکٹر محمد یونس میر‘ ظفر اقبال‘ مشتاق تانترے ‘ قاری بلال ‘ صدیق داؤ د‘ چوہدری فیروز دین ‘ مظفر کشمیری نے بھارتی بریریت کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارتی مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق دلوائے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کرسکتے۔ مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں کی گرفتاری‘ نہتے کشمیریوں کو آزادی مانگنے کی پاداش میں پابند سلاسل کرنے سے کسی صورت بھارتی مقاصد پورے نہیں ہوسکتے۔ کشمیریوں کی حق آزادی کی آواز دبانے کیلئے بھارتی اوچھے ہتھکنڈے کشمیریوں کو منزل سے زیادہ دیر تک دور نہیں رکھ سکتے۔

کشمیریوں نے بھارت سے آزادی کی خاطر لاکھوں انسانی جانوں کی قربانی دی۔ مقبوضہ کشمیر کے اندر جب تک ایک بھی بھارتی فوجی موجود ہے کشمیریوں کی جدوجہد جاری و ساری رہے گی۔ ریلی ساتھرا موڑ سے ہوتی ہوئی سینٹرل پریس کلب کے باہر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے اختتام پذیر صدر مزمل اسلم ایڈووکیٹ نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آزادی کی جدوجہد جاری و ساری رکھنے کا عزم کیا گیا۔

اس موقع پر مولانا قاری عبدالماجد نے دعا کروائی اور کہا کہ بھارت سے آزادی حاصل کرنے کیلئے اگر ہمیں کنٹرول لائن کو توڑنا پڑا تو گریز نہیں کرینگے۔ دنیا کی کوئی بھی طاقت کشمیریوں کو ان کے پیدائشی حق سے محروم نہیں رکھ سکتی ۔ کشمیریوں کی تحریک آزادی کشمیر اور تکمیل پاکستان کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔ ریلی کے اختتام پر کشمیر کی آزادی‘ پاکستان کی سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :