سرینگر ٗمظفرآباد شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوگئی ٗ سیناران کا بالاکوٹ سے زمینی رابطہ کٹ گیا

پیر 27 اپریل 2015 17:22

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) سرینگر ٗمظفرآباد شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوگئی ٗ وادی کاغان کے پہاڑوں پربرفباری سیناران کا بالاکوٹ سے زمینی رابطہ کٹ گیا۔

(جاری ہے)

پشاورمیں تباہی کے بعد آزاد کشمیر میں بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا پہاڑی تودے گرنے سے سرینگر،مظفرآباد شاہراہ چناری کے مقام پر بند ہو گئی ٗدریائے جہلم اورنیلم میں پانی کی سطح بھی بلند ہوگئی این ڈی ایم اے نے کسی بھی جانی نقصان سے بچنے کیلئے لوگوں کو ندی نالوں سے دوررہنے کی ہدایت کردی ادھروادی کاغان میں بارش کے ساتھ پہاڑوں پربرفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہاجموں اورلہڑی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے ناران کا بالاکوٹ سے زمینی رابطہ کٹ گیا۔

متعلقہ عنوان :