اپر چھتر شکایات بجلی دفتر بھوت بنگلہ بن گیا،عمارت خستہ حالی کا شکار دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں

عمارت کے کسی بھی وقت منہدم ہونے کا خدشہ

بدھ 29 اپریل 2015 18:26

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء ) اپر چھتر شکایات بجلی دفتر بھوت بنگلہ بن گیا،عمارت خستہ حالی کا شکار دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔عمارت کسی بھی وقت منہدم ہونے کا خدشہ ‘برقیات ملازمین کو فرائض کی انجام دہی میں شدید مشکلات دفتری مکانیت کامسئلہ حل کرنیکا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دارالحکومت مظفرآباد اپر چھتر میں بجلی شکایات کا دفتر ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہو گیا ہے دفتر کا نظام کرایہ کی عمارت میں چلایا جارہا ہے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے عمارت کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں عمارت کسی بھی وقت منہدم ہونے کا خدشہ ہے جس سے ملازمین کی قیمتی جانیں ضائع ہو سکتی ہیں جبکہ عمارت کی عدم دستیابی کی وجہ سے ملازمین شدید مشکلات کا شکار ہیں اپر چھتر کی سیاسی وسماجی شخصیات سید ظہیر حسین،عمر قریشی،راجہ عمیر ودیگر نے محکمہ برقیات کے زمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ اپر چھتر شکایات بجلی آفس کی دفتری مکانیت کا مسئلہ فوری حل کیا جائے عمارت کی خستہ حالی کے باعث کوئی حادثہ پیش آیا تو متعلقہ محکمہ کے آفیسران کیخلاف مقدمہ درج کرایا جائیگا۔

معاملہ فوری حل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :