مقبوضہ کشمیر ،قابض انتظامیہ کی جانب سے 500غیر کشمیر ی طلباء میں مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے

جمعہ 1 مئی 2015 16:02

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ سات روز کے دوران ضلع کشتواڑ کے تعلیمی اداروں میں 500کے قریب غیر کشمیری طلباء میں مقبوضہ علاقے کے مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو ریونیو کے کٹھ پتلی وزیر سنیل کمار شرما نے کہا کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی مخلوط حکومت غیر کشمیری طلباء کو یہاں کے مستقل رہائشی اسناد دینے کیخلاف اٹھنے والے شور شرابے کو ہرگز خاطر میں نہیں لائیگی۔

واضح رہے کہ مقبوضہ علاقے کی کٹھ پتلی حکومت نے جموں خطے کے تعلی اداروں میں زیر تعلیم غیر کشمیری طلبہ کومقبوضہ علاقے کے مستقل رہائشی اسناد دینے کا فیصلہ کیا ہے جسکی مقبوضہ علاقے کی آزادی پسند اور دینی جماعتیں سخت مخالف کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :