صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ،مقصد کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں ،محمد شہباز شریف

ہفتہ 2 مئی 2015 13:02

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح اور اس مقصد کیلئے جہاں تمام تر وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں ۔ صحت کے حوالے سے بہترین خدمات پیش کرنے والے سپیشلسٹ ڈاکٹرز اور کنسلٹنٹس کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات پنجاب ہیلتھ ریفارمز اینڈ انیشیٹو ، سپیشل پے پیکیج برائے سپیشلسٹ ڈاکٹر ز فار ٹی ایچ کیو اینڈ ڈی ایچ کیو وڈیو کانفرنس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

فنانس منسٹر ، ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر برائے ہیلتھ ، ڈاکٹر اعجاز نبی ایڈوائز ر ٹو چیف منسٹر کے علاوہ صوبائی اسمبلی کے ممبران ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا ، رانا ثناء اللہ، عدنان فرید، ڈاکٹر نادیہ عزیز ، مخدوم ہاشم جواں بخت ، پارلیمانی سیکریٹری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر ، چیف سیکریٹری، چیئر مین پی اینڈ ڈی، کے علاوہ اعلیٰ سطحی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

سیکریٹری ہیلتھ نے بتایا کہ محکمہ میں بہت حد تک خالی اسامیاں پر کی جاچکی ہیں اور میڈیکل سٹاف کی کمی کے بارے میں رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے۔ میڈیکل سپرٹنڈنٹس سے اس خالی اسامیوں کے بارے میں سرٹفکیٹس حاصل کرلیے گئے ہیں اور اس بارے میں فیڈ بیک حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انشیٹیو پیکج ایک سو پچاس سہولیات اور صوبہ بھر میں سترہ سو پچاس سپیشلسٹ کا ٹارگٹ ہے جس پر ایک اعشاریہ چار بلین کا تخمینہ ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سپیشل پے پیکج برائے میڈیکل سپیشلسٹ برائے ٹی ایچ کیو ز اینڈ ڈی ایچ کیوز کی اصولی منظوری دی۔ انہوں نے اس موقع پر ہیلتھ سیکٹر میں میرٹ پر بھرتیوں کی ہدایت کی۔ انہوں نے اس موقع پر بھرتی کے بارے میں تمام پراسس کو مانیٹر کرنے اور آڈٹ کرنے کے احکامات بھی دیے۔ اس موقع پر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی صوبہ بھر میں بائیو میٹرک حاضری کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔ عوامی بیداری مہم کے سلسلے میں تمام اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی گئی ۔ اس موقع پر ملٹی کلرز اشتہارات ، الیکٹرانک اورپر نٹ میڈیا کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی اس مہم کو جاری کرنے کی ہدایت کی گئی تاکہ عوام کی محکمہ صحت کی جانب سے کیے جانیوالے اقدامات سے بھرپور آگاہی حاصل ہوسکے۔