پیپلزپارٹی کی حکومت مزدورں کے حقوق کی امین ہے شازیہ اکبر چوہدری

قوم کو مساوی بنیادوں پر ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے شہید ذولفقار علی بھٹو کے فلسفہ پر عمل کرنا ہوگا، تقریب سے خطاب

اتوار 3 مئی 2015 16:01

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء) آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیرکی وزیر ماحولیات محترمہ شازیہ اکبر چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت مزدورں کے حقوق کی امین ہے،قوم کو مساوی بنیادوں پر ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے شہید ذولفقار علی بھٹو کے فلسفہ پر عمل کرنا ہوگا،مزدور معاشرے کا سب سے اہم طبقہ ہیں ،حکومت معاشرے میں پسے ہوئے طبقات کو خوشحال بنانے کے لیے عملی جدو جہد کرر ہی ہے ،ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی خواتین ونگ کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ مزدورں کے جو حقوق اسلام نے ہمیں بتائیں ہیں ان پر عمل کر کے ہی ہم مزدوروں کے حقوق پورے کر سکتے ،زبانی جمع خرچ کرنے کے بجائے ہمیں عملی طور پر مزدوروں کے حقوق کے لیے کام کرنا چاہیے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کو ان بنیادی حقوق کی فراہمی کے بھر پور کاوشیں کی ہیں اور کرتے رہیں گے ،مزدروں کے بنیادی حقوق کاتحفظ ہمارے منشور کا حصہ ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے آزاد خطہ میں میگا پروجیکٹس شروع کر رکھے ہیں جن سے مزدور بھی مستفید ہو رہے ہیں،ریاست میں مواقع جتنے زیادہ ہوں گے مزدوں کو ان کے اتنے ہی زیادہ حقوق ملیں گے۔

(جاری ہے)

اسلام نے سب سے زیادہ مزدور کے حقوق کی بات کی ہے،مزدور کی اجرت کے بارے میں ہمیں پہلی تعلیم اسلام نے نے دی ہے ہم اگر اسلامی تعلیمات پر اس کی روح کے عین مطابق عمل کریں تو یہاں ہر انسان کو اس کا حق ملے گا۔

متعلقہ عنوان :