حلقہ کوٹلہ کے اندر لاشوں پر سیاست کی کسی کو اجازت نہیں دے سکتے‘ کہوڑی واقعہ کا بے حد افسوس ہے‘ غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے اصل مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر ضلع مظفرآبا دکے نائب صدر حاجی بشیر مغل کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 9 مئی 2015 16:56

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر ضلع مظفرآبا دکے نائب صدر حاجی بشیر مغل نے کہا ہے کہ حلقہ کوٹلہ کے اندر لاشوں پر سیاست کی کسی کو اجازت نہیں دے سکتے‘ کہوڑی واقعہ کا بے حد افسوس ہے۔ غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے اصل مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی بشیر مغل کا کہنا تھا کہ گندی مچھلیوں نے منفی سیاست کو وطیرہ بنا رکھا ہے ایسے لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے جو سستی شہرت کیلئے دوسروں پر الزام تراشی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن مظلوم کی آواز ہے کسی ظالم و جابر کا ساتھ ہر گز نہیں دیگی۔ کہوڑی واقعہ پر لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں جن عناصر نے گھناؤنا فعل سرانجام دیا ہے ان کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کہوڑی واقعہ کو کسی جماعت کیساتھ منسوب کر کے اپنی دکان چمکانے والوں کو خبردار کردینا چاہتے ہیں کہ وہ عمران خان کی طرح لاشوں پر سیاست نہ کریں ۔ سیاست عبادت کا درجہ رکھتی ہے اور عبادت سچائی کا نام ہے جھوٹ و فریب کا نہیں۔

متعلقہ عنوان :