ن لیگ انتخابات میں ایشوز، منشور کی بنیاد پر حصہ لے گی، راجہ فاروق حیدر

برسر اقتدار کر آزاد خطے میں موثر بلدیاتی نظام قائم کرینگے،حکومت انتخابی فہرستوں کی تیاری میں غیر سنجیدہ ہے، برسر اقتدار آ کر حکومتی میرٹ کی پامالیوں کی تحقیقات کر کے احتساب کیا جائیگا، صدر ن لیگ آزاد کشمیر

پیر 11 مئی 2015 17:36

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیرکے صدر،سابق وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آمدہ انتخابات میں ن لیگ ایشوز اور منشور کی بنیاد پر حصہ لے گی۔برسر اقتدار آ کر آزادب خطہ کے اندر موثر بلدیاتی نظام قائم کریں گے۔حکومت آزاد کشمیر انتخابی فہرستوں کی تیاری میں غیر سنجیدہ ہے ہمارا مطالبہ نئی انتخابی فہرستین ہیں ن لیگ آمدہ الیکشن کے بعد برسراقتدار آ گئی تو موجودہ حکومت کی طرف سے میرٹ کی پامالیوں کی تحقیقات کرکے احتساب کیا جائے گا۔

خلاف میرٹ کی گئی تعیناتیوں کی سکرونٹی کر کے حق داروں کو ان کا حق دیا جائے گا۔پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر منژور کی بنیاد پر تبدیلی لانا چاہتی ہے۔ آزاد کشمیر سے لوٹ مار کے خاتمے اور میرٹ کی بحالی کے لئے عوام بہتر فیصلے کرنا ہوں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ لچھراٹ کے سرکردہ سیاسی راہنمامحمد رفیق مغل کی ن لیگ میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

پریس کانفرنس کے دوران محمد رفیق مغل نے باضابطہ طور پر مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔اس موقع پر پر ن لیگ کے ضلع صدر ڈاکٹر راجہ عارف خان،سابق امیدوار اسمبلی سید جواد علی گیلانی، عباس قادری، آصف مصطفائی،چیئر مین اقبال مغل سمیت لیگی کارکنان اور عہدیداران کی بڑی تعداد موجود تھی۔ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ 2011کے انتخابات میں ن لیگ نے آزاد کشمیر کے اندر ایک سیاسی مثلث کے خلاف الیکشن لڑا ۔

یہ انتخابات منصفانہ نہیں تھے ان انتخابات کے خلاف تاریخ کی سب سے زیادہ عذرداریاں دائر ہوئیں ۔جو ٹیکنیکل وجوہات کی بنیاد پر خارج ہوئیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں ۔لیگ کا قافلہ روز بروز مضبوط اور مستحکم ہوتا جا رہا ہے۔ جبکہ دوسری جماعتیں شکست وریخت کا شکار ہیں ۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ انتخابی فہرستوں کی تیاری میں حکومت غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

ہم چاہتے ہیں کہ صاف اور شفاف انتخابات ہوں تا کہ عوام اپنی مرضی کی حکومت قائم کر سکیں ن لیگ آمدہ انتخابات میں منشورکی بنیاد پر حصہ لے گی۔ زراعت ، لائیوسٹاک ، ہارٹیکلچر،پولٹری،سیاحت، ہائیڈل کے شعبون کی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ منشور میں نوجوانوں ،خواتین کے مسائل،بیروزگاری کے خاتمے ،ریاستی وسائل کی ترقی، ماحولیات کے تحفظ، میڈیکل کالجز، فنی اداروں کے طلباء کے لئے روزگا ر کی فراہمی کو اولیت دی جائے گی ۔

میرٹ کی بحالی کے لئے ٹھوس حکمت عملی اور منصوبہ بندی کے تحت کام کیا جائے گا۔ لوگوں کا معیار زندگیبہتر بنانے کے لئے مکمل منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نئی انتخابی فہرستوں کی تیاری چاہتے ہیں۔ اور ان فہرستوں میں مستقل پتے کی بنیاد پر ووٹ کا اندراج ہونا چاہئے تاکہ دوہرے ووٹ کا سسٹم ختم ہو سکے۔ بلدیاتی انتخابات جمہوریت کی روح ہیں موجودہ حکومت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں سنجیدہ نہیں 4سال سے بلدیاتی انتخابات کے نام جپر عوام سے جھوٹ بولا جا تا رہا۔

اس وقت آزاد کشمیر میں ن لیگ کے علاوہ کوئی دوسری پارٹی بلدیاتی انتخابات میں سنجیدہ نہیں۔ن لیگ برسر اقتدار آ کر پہلا کام بلدیاتی انتخابات کا کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ ایکٹ 74 میں ترامیم کا جو مسودہ تیار کیا گیا ہے اس میں تمام امور اور معاملات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔