اسلام آباد، راولپنڈی سمیت مالاکنڈ، ہزارہ، گوجرانوالہ، لاہورڈویژن ‘ فاٹا، کشمیر،گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

بدھ 13 مئی 2015 14:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء) محکمہ مو سمیات نے کہاہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی سمیت مالاکنڈ، ہزارہ، گوجرانوالہ، لاہورڈویژن ‘ فاٹا، کشمیر،گلگت بلتستان میں کہیں کہیں ‘ پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، سرگودھا، ڈی جی خان، ساہیوال، بہاولپور ،ژوب، حیدرآباد، میر پور خاص، سکھر ڈویژن میں چند مقامات پرتیز ہواوٴں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود اور مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں باسٹھ، گڑھی دوپٹہ بیالیس، منگلا اڑتیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

راولاکوٹ میں 37، کاکول، سیدوشریف 30، مری 18 ، بالاکوٹ 17،پارہ چنار، چراٹ اور ٹھٹہ میں سولہ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روزسندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہے سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،تربت، گوادر، جیوانی میں 44،لسبیلا 43 اور بدین میں درجہ حرارت بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :