آئندہ دو روزکے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

رواں ہفتے کے اختتام سے آئندہ ہفتے کے وسط تک بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی

ہفتہ 16 مئی 2015 17:21

اسلام آبا د (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء ) آئندہ دو روزکے دوران ملک کے جنوبی علاقوں سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابقرواں ہفتے کے اختتام سے آئندہ ہفتے کے وسط تک ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہوا آندھی کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔تاہم اتوار سے بدھ کے دوران اسلام آباد، فاٹا،خیبر پختونخواہ،(مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان ڈویڑن )، بالائی پنجاب(راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد میں منگل اور بدھ کے روز کوئٹہ، ڑوب، ڈی آئی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہوا/آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب،خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے کاشتکار اس دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

(جاری ہے)

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم آج رات مالاکنڈ ڈویڑن میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سندھ ،بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہے۔سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں48 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ پڈعیدن 46، رحیم یارخان ،شہید بینظر آباد، لاڑکانہ، موہنجوداڑو،سبی، جیکب آباد، سکھر، حیدرآباد، چھور 45، روہڑی اور مٹھی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ `

متعلقہ عنوان :