تحریک انصاف کا مقابلہ کرنا روایتی سیاسی جماعتوں کے بس کی بات نہیں ‘تحریک انصاف ایک بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے ‘ حکومت آزادکشمیر کرپشن میں ناک تک ڈوبی ہوئی ہے ‘آزادکشمیر میں براردی ازم اور جیالا نوازی عروج پر ہے

تحریک انصاف برطانیہ کے رہنما چوہدری عبدالمعید کی صحافیوں سے بات چیت

اتوار 17 مئی 2015 14:45

برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے رہنما چوہدری عبدالمعید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مقابلہ کرنا روایتی سیاسی جماعتوں کے بس کی بات نہیں تحریک انصاف ایک بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے ۔حکومت آزادکشمیر کرپشن میں ناک تک ڈوبی ہوئی ہے آزادکشمیر میں براردی ازم اور جیالا نوازی عروج پر ہے تحریک انصاف آمدہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر عوامی حمایت حاصل کرتے ہوئے عوامی طاقت سے عوامی حکومت بنا ئے گی جو میرٹ کی بالا دستی بے روزگاری کے خاتمے اور برادری ازم کی لعنت سے پاک کشمیرکو تخلیق کرئے گی ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف برطانیہ ویسٹ مڈ لینڈ کے مرکزی رہنما چوہدری عبدالمعید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آزادکشمیر میں عمران خان کے نیا پاکستان مشن پر گامزن ہے اور تبدیلی کے لیے ڈور ٹو ڈور مہم جاری ہے ۔عوام موجود دور کے مجاور وں سے جلد چھٹکارہ حاصل کر لیں گے۔قائد پی ٹی آئی تحریک انصاف عمران خان نوجوان کے لیے امید کی کرن ہے۔

چوہدری عبدالمعید نے مزید کہا کہ آزادخطہ کے نااہل حکمرانوں نے آزادخطہ کو اندھیرے میں ڈوب دیا ہے ایسا خطہ جو بجلی کے پیداوار میں خودکفیل ہے وہ 18گھنٹے ظالمانہ لوڈشیڈنگ صرف بیڈ گورنس کا نتیجہ ہے فریال مافیا کی یلغار میں آزادخطہ کے حکمرانوں کو پاؤں تلے رونڈ ڈال ہے۔عوام کے فیصلے دارلحکومت کے بجائے لاڑکانہ اور راؤنڈ میں ہورہے ہیں ۔

تحریک انصاف کا موقف ہے کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہو گا نیز کشمیر کشمیریوں کا ہے۔تحریک انصاف کی کشمیر کے بارے میں واضع پالیسی ہے۔چوہدری عبدالمعید نے کہا کہ پاکستان سمیت آزادکشمیر میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے ریاستی کرپشن نے ملکی خزانے کو دیوالیہ کر دیا ہے میرٹ کی پامالی نے نوجوانوں کو زہنی انتشار میں مبتلا کر دیاتھا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ان حالات میں قوم اور نوجوان نسل کی راہنما کا بیڑا اٹھایا ہے مسلسل جدوجہد کے ذریعے وہ کرپٹ نظام اور لیڈر شپ کے کرتوتوں کو بے نقاب کر رہے ہیں