کاروبار کرنا سنت نبوی ہے میرپور شہر کی تعمیر وترقی میں تاجر برادری کا کردار قابل تحسین ہے ‘میرپور کے تاجر اپنے کاروبار کے ساتھ ساتھ غریب لوگوں کو روزگار دے کر حکومت کا ہاتھ بٹا رہے ہیں

انجمن تاجراں اتحاد گروپ کے مرکزی صدر چوہدری محمود احمد کا تقریب سے خطاب

اتوار 17 مئی 2015 14:45

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) انجمن تاجراں اتحاد گروپ کے مرکزی صدر چوہدری محمود احمد نے کہا ہے کہ کاروبار کرنا سنت نبوی ہے میرپور شہر کی تعمیر وترقی میں تاجر برادری کا کردار قابل تحسین ہے میرپور کے تاجر اپنے کاروبار کے ساتھ ساتھ غریب لوگوں کو روزگار دے کر حکومت کا ہاتھ بٹا رہے ہیں ‘آزاد حکومت تاجروں کو آسان قسطوں پر قرضے فراہم کرے میاں محمد ٹاؤن کے لوگوں نے ہمیشہ رواداری کا مظاہرہ کیا ہے تاجر برادری اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھے ہر مشکل وقت میں ہمارا تعاون تاجروں کے ساتھ بلا تخصیص جاری رہے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں محمد ٹاؤن میں حسنین الیکٹرک سٹور کے کاروباری مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سرپرست اعلیٰ جاوید اقبال بٹ ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل امجد جنجوعہ کے علاوہ دیگر انجمن تاجراں کے ممبران موجود تھے ۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب آمد سے قبل صدر انجمن تاجراں چوہدری محمود احمد کا شاندار استقبال کیا گیا پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئی ۔

چوہدری محمود احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرپور کے تمام چھوٹے بڑے تاجروں کا میں خادم ہوں میرے دروازے سب کے لیے بلا تخصیص چوبیس گھنٹے کھلے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اپنا کروبار دیانتداری سے کریں ہمارا تعاون ان کے ساتھ ہمیشہ جاری رہے گا اس موقع پر چوہدری محمود احمد نے حسنین الیکٹرک سٹور کے کاروباری مرکز کا افتتاح فیتہ کاٹ کر لیا اور مولانا محمد اختر نقشبندی نے کاروبار کی تقری اور برکت کے لیے خصوصی دعا کی بعد ازاں تقریب کے میزبان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :