سانحہ صفورا گوٹھ کا مقدمہ سرکارکی مدعیت میں10نامعلوم ملزمان کے خلاف درج ،مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی دفعات کے علاوہ قتل کی دفعہ302 کی دفعہ ودیگر دفعات شامل

اتوار 17 مئی 2015 21:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مئی۔2015ء) سانحہ صفورا گوٹھ کا مقدمہ سرکارکی مدعیت میں10نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے،مقدمہ نمبر195/2015 سچل تھانے میں درج کیا گیا ہے،جس میں انسداد دہشتگردی کی دفعات کے علاوہ قتل کی دفعہ302 کی دفعہ ودیگر دفعات شامل کی گئی ہیں،مقدمہ میں درج ملزمان کی تعداد 10 بتائی گئی ہے جو 4 موٹر سائیکلوں اور کار مین سوار ہوکر واقعے کی جگہ پہنچے تھے،ایف آئی آر میں درج ہے،دہشتگرد ملزمان تربیت یافتہ تھے،جنہوں نے منصوبہ بندی کے تحت بس میں سوار معصوم بچوں سمیت خواتین اور مردوں کو نشانہ بنایا ،ملزمان کی گھناوٴنی کارروائی میں45سے زائد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :