بھارت نے کشمیر پرغیر قانونی طوپرقبضہ کر رکھا ہے۔ سید علی گیلانی

بدھ 20 مئی 2015 20:37

سرینگر۔ 20مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20مئی۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں بزرگ کشمیری حریت رہنماء سید علی گیلانی نے کہاہے کہ بھارت نے جموں وکشمیر پر غیر قانونی طورپر قبضہ کر رکھا ہے ۔ انہوں نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ کشمیریوں کو انکا ناقابل تنسیخ حق ، حق خودرادیت دینے کا وعدہ پورا کرے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں فورم کی مجلس شوریٰ کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی پی نے بی جے پی کے ساتھ خفیہ طورپر معاہد ہ کر رکھا ہے اورپی ڈی پی ،آر ایس ایس کے ایجنڈے پر کشمیرمیں عمل درآمد کرنے کیلئے اسکے کشمیر دشمن منصوبوں میں شراکت دار کا کردار ادا کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مفتی محمد سعید ایک کٹھ پتلی ہے اور کشمیر دشمن پالیسیوں پر رازداری سے کام کر کے غیر کشمیریوں کو مقبوضہ علاقے میں آباد کرنے جارہا ہے تاکہ جموں وکشمیر میں آبادی کے تناسب کوتبدیل کیا جاسکے۔ انہوں نے تمام جماعتوں کو متحدہ طورپر اسکا مقابلہ کرنے پر زوردیا ہے ۔ کشمیریوں کو اب انکے خلاف ایک منظم حکمت عملی ترتیب دینے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :