تحریک آزادی کشمیر میں اگلے عام انتخابات کی کمپین پیپلز پارٹی حویلی سے شروع کرے گی ، تحریک آزادی کشمیر میں راجہ ممتاز راٹھور کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا؛یوسف رضا گیلانی

بدھ 20 مئی 2015 20:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20مئی۔2015ء) سابق وزیراعظم پاکستان و پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر میں اگلے عام انتخابات کی کمپین پیپلز پارٹی حویلی سے شروع کرے گی ، تحریک آزادی کشمیر میں سابق وزیراعظم راجہ ممتاز راٹھور کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان نے کہا کہ ممتاز حسین راٹھور میرے قائد ہیں حکومت میں رہتے ہوئے سب سے زیادہ ترقیاتی منصوبے حویلی کو دیئے ، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ ممتاز حسین راٹھور میرے بڑے بھائی تھے اور فیصل راٹھور کیلئے جان بھی حاضر ہے ، سپیکر آزاد کشمیر غلام صادق نے کہا کہ آج ممتاز حسین راٹھور کے چاہنے والوں نے ثابت کردیا کہ عظیم لوگوں کو کبھی بلایا نہیں جاسکتا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ ممتاز حسین راٹھور کی سولہویں برسی حویلی کہوٹہ کے مقام پر منائی گئی جس میں پاکستان کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید ، صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان ، سپیکر آزاد کشمیر سردار غلام صادق اور آزاد کشمیر وزراء کے علاوہ پاکستان اور آزاد کشمیر بھر سے آئے ہوئے بڑی تعداد میں راٹھور کے چاہنے والوں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ممتاز راٹھور تحریک آزادی کشمیر اور دیگر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ ممتاز راٹھور کی وفات سے کشمیر میں جو سیاسی خلاء پیدا ہوا اس کو پر نہیں کیا جاسکتا کشمیر کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی اپنی کمپین حویلی سے شروع کرے گی ۔

اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ ممتاز راٹھور میرے بڑے بھائی تھے ان سے ہم نے بہت کچھ سیکھا انہوں نے کہا کہ فیصل راٹھور کیلئے جان بھی حاضر ہے جبکہ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ ممتاز راٹھور میرے قائد ہیں انہوں نے کشمیر کیلئے جو خدمات پیش کیں ان کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا مجھے حویلی کے عوام سے ہمدردی ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت میں رہتے ہوئے جتنے پیکج حویلی کو دلوائے اتنے آزاد کشمیر کے کسی حلیق میں نہیں دیئے جاسکے حویلی کو ضلع کا درجہ اور یونیورسٹی جیسے بڑے منصوبے میں نے دلوائے سپیکر آزاد کشمیر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ممتاز حسین راٹھور کے چاہنے والوں نے یہ ثابت کردیا کہ راٹھور آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے اور دیگر مقررین نے بھی ممتاز حسین راٹھور کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا

متعلقہ عنوان :