جڑواں شہروں سمیت خیبرپختونخواہ اور بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں بارش کا امکان

جمعہ 22 مئی 2015 12:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) محکمہ موسمیات نے جڑواں شہروں سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج ہفتہ سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی نوید سنا دی ہے جبکہ ملک کے میدانی علاقے سخت گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 دنوں میں اسلام آباد ،راولپنڈی،بالائی پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ خیبر پختونخواہ کے بالائی علاقے مالاکنڈ ،ہزارہ ،پشاور ،کوہاٹ ،مردان ڈویژن کے علاقوں میں بوندا باندی اور ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سخت گرمی میں لپیٹ میں رہے گا جن میں میدانی علاقے سخت ترین گرم ہوں گے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہا۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات جن میں سندھ ،بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہے۔سب سے زیادہ درجہ حرارت لاڑکانہ میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ موہنجوداڑو، شہید بینظیر آباد 48، پڈعیدن،سکھر، جیکب آباد، سبی، رحیم یار خان، روہڑی 47، دادو، تربت، خان پور، بہاولنگر46، نورپورتھل اور بھکر میں45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :