ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ، اسلام آباد میں بارش متوقع
پیر 25 مئی 2015 11:46
اسلام آباد/ لاہور/راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) ملک کے بیشتر علاقوں کی طرح راولپنڈی اسلام آباد میں بھی موسم گرم اور خشک رہا ، شام کے بعد جڑواں شہروں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ، اندرون سندھ گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ملک کے بیشتر حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں آگئے ، شہر بے مثال اور راولپنڈی میں سورج پوری آب وتاب کے ساتھ چمکتا رہا جس کے باعث موسم گرم اور خشک رہا۔
جڑواں شہروں میں کہیں کہیں بارش کا امکان۔ ادھر مالاکنڈ، ہزارہ، بالائی فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں جمع ہونے والے بادلوں کے تیور بتا ر ہے تھے کہ چند مقامات پر تیز ہواوٴں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ برس سکتے ہیں۔ لاہور میں بھی موسم گرم اور خشک رہا۔(جاری ہے)
ملتان میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا۔ کوئٹہ سمیت اکثر علاقو ں میں گرمی کی شدت شدت میں مسلسل اضافہ ہو نے لگا۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اندرون سندھ گرمی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ گزشتہ روز سندھ ، بلوچستان اور بہاولپور ڈویژن کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہے۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو، جیکب آباد میں49 جبکہ رحیم یار خان ،سبی 48 ، سکھر 47 ،تربت ،روہڑی،خانپور،حیدرآباد 46 اور بنوں،ڈی جی خان، لسبیلا 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید موسم کی خبریں
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
-
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی
-
25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
-
ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
-
31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
-
ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع
-
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 241ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.