وزیراعظم عبدالمجید نے خطے میں جس طر ح تعمیرو ترقی کے منصوبے شروع کیے اس کے دوراندیشن نتائج سامنے آئیں گے

پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی مرکزی راہنما شاہدہ ہاشمی کا بیان

منگل 26 مئی 2015 14:46

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی مرکزی راہنما شاہدہ ہاشمی نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے خطے کے اندر جس طر ح تعمیرو ترقی کے منصوبے شروع کیے اس کے دوراندیشن نتائج سامنے آئیں گے۔چک وریام پل، میڈیکل کالج اور دیگر بڑے منصوبوں نے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں۔منگل کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو آگے لے کر چل رہی ہے۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے صرف چاہ سال کے مختصر عرصہ میں وہ تاریخی کام کیے جو مخالفین ساٹھ سالوں میں بھی نہ کرسکے ۔اُنہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے آئندہ انتخابات میں دوبارہ اقتدار میں آئے گی ۔چوہدری عبدالمجید کا دورہ ایک مثالی دورہ ہے۔

(جاری ہے)

شاہدہ ہاشمی نے کہاکہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید ایک عوامی وزیراعظم ہیں خطے کو ماڈل سٹیٹ بنانے کے لیے حکومت ترجہی نبیادوں پر کام کررہی ہے۔

اُنہوں نے کہاکہ مخالفین کو پیپلز پارٹی کی عوام کے لیے سہولیات دینے اور آزادکشمیر میں تعمیر وترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے۔شاہدہ ہاشمی نے مزید کہاکہ مفاہمتی پالیسی کے تحت آزادکشمیر میں مزید تعمیر وترقی کا کام جاری رکھیں گے اُنہوں نے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرکی قیادت میں عوامی مسائل حل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :