28مئی یوم تکبیر تاریخ میں بڑی اہمیت کا حامل ہے‘ایٹمی دھماکوں سے ہم نے دنیا کو بتا دیا کہ مملکت خداداد پاکستان کی حفاظت کرنا ہم جانتے ہیں‘صاعقہ رحمن ملک

جمعرات 28 مئی 2015 16:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر ”خواتین ونگ“ کی مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری محترمہ صاعقہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ 28مئی یوم تکبیر تاریخ میں بڑی اہمیت کا حامل ہے،ایٹمی دھماکوں سے ہم نے دنیا کو بتا دیا کہ مملکت خداداد پاکستان کی حفاظت کرنا ہم جانتے ہیں،ہم امن پسند ہیں لیکن کسی نے بھی ہمارے وطن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو ہم اپنی سر زمین کی حفاظت کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں،جس ملک میں میاں نواز شریف جیسے نڈر ،دلیر ،بیباک و با کردار حکمران ہوں اُس ملک کا عروج ہی مقدر ہوتا ہے،پاکستان کو اقوام عالم میں مقام و مرتبہ دینا اور پاکستان کو خوشحالی کی جانب گامزن کرنا نواز شریف جیسے عظیم لیڈر کا ہی کارنامہ ہے،ان خیالات کا اظہار محترمہ صاعقہ رحمان ملک نے28مئی یوم تکبیر کے حوالے سے ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کیا اُنھوں نے کہاآج پاکستان کا دنیا میں جو منفرد و ممتاز مقام ہے یہ سب نوز شریف کا کارنامہ ہے،ہمیں فخر ہے کہ مملکت خداد ادپاکستان کی باگ ڈور جرات مند قیادت کے ہاتھ ہے،پاکستان کی سالمیت ،عزت و وقار کو کوئی خطرہ نہیں ،ہم اپنے ملک کا دفاع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں،تاریخ شاہد ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن و سلامتی کے ہی نظریات رکھتے ہیں لیکن جب جب کسی نے ہمارے ملک کی طرف سے میلی آنکھوں سے دیکھا اُس کو ہمیشہ منہ کی کھانی پڑی،ہم اپنے عظیم قائدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کو کاوشوں کی بدولت ہمیں تحفظ حا صل ہوا،مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلہ میں ن لیگ کا موقف سب پر عیاں ہونا چاہیے کہ ہم بھارت سے پر امن مذکرات کے خواہاں ہیں اور کسی بھی طرح کی جارحیت نہیں چاہتے ،ن لیگ امن و سلامتی کا ایجنڈا لیکر پر امن مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا حل چاہتی ہے

متعلقہ عنوان :