ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا

جمعہ 29 مئی 2015 11:22

کوئٹہ/ بہاولپور/ لاہور/راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، محکمہ موسمیات نے زیادہ تر علاقوں میں گرم اور خشک موسم کی پیشگوئی کر دی تاہم مالاکنڈ ، ہزارہ، کوئٹہ ، بہاولپور، لاڑکانہ اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

باغوں کے شہر لاہور میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا ، صبح سویرے ہلکے اور گہرے بادلوں نے آسمان کو اپنی لپیٹ میں لیے لیا جس کے بعد ٹھنڈی ہوائیں بھی چلیں اور پارہ گر گیا۔

جڑواں شہر راولپنڈی اور اسلام آباد میں سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری رہی تاہم زیادہ تر علاقوں میں مطلع صاف اور گرمی کا زور برقرار رہا۔ ملتان میں گزشتہ روز کی بارش کے بعد سورج آنکھیں دکھا تارہا جبکہ درجہ حرارت چالیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ۔

متعلقہ عنوان :