بھارت فوجی طاقت کے بل پر کشمیریوں کو دبانے کی پالیسی پر بدستور عمل پیرا ہے،میر واعظ

بھارت اپنے ہٹ دھرمانہ موقف سے حریت رہنماؤں کے حوصلے ہرگز متزلزل نہیں کر سکتا ٗانٹرویو

ہفتہ 30 مئی 2015 18:50

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فارووق اور بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی سرپرستی میں قائم فورم نے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے حالیہ بیان میں شدید ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارتی حکومت کا حریت رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کا طرز عمل بھارت کو کہیں کا نہیں چھوڑے گا۔

(جاری ہے)

میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کی مبنی برحق جدوجہد کو فوجی طاقت کے بل پر دبانے کی پالیسی پر بدستور عمل پیرا ہے اور وہ تنازعہ کشمیر کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کی طرف نہیں آرہا۔ حریت چیئرمین نے کہا کہ بھارت اپنے اس ہٹ دھرمانہ موقف سے حریت رہنماؤں کے حوصلے ہرگز متزلزل نہیں کر سکتا اور وہ مقصد کے حصول تک اپنی جد وجہد جاری رکھیں گے۔

بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی سرپرستی میں قائم فورم کے ترجمان ایا اکبر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارتی حکومت حریت قیادت کے ساتھ بات کے انعقاد میں کبھی بھی سنجیدہ نہیں رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معتصبانہ طرز عمل اور ہٹ دھرمی پر مبنی اس موقف کانقصان خود بھارت کو گا۔

متعلقہ عنوان :