ایم کیو ایم آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈر طاہرکھوکھر کی مہاجرین کے دھرنے میں شرکت‘ مہاجرین کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی

بدھ 3 جون 2015 16:54

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) ایم کیو ایم آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈر طاہرکھوکھر کی مہاجرین کے دھرنے میں شرکت‘ مہاجرین کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی ‘ گزشتہ روز طاہرکھوکھر نے ایم کیو ایم مظفرآباد کے ذمہ داران کے ہمراہ مہاجرین کے احتجاجی دھرنے میں شرکت اور ان کے ساتھ مکمل یک جہتی کااظہار کیا ‘ طاہرکھو کھر کو اپنے بیچ دیکھ کر مہاجرین نے خوشی تشکر کا اظہار کیا اس موقع پر طاہرکھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ ایک سال سے حکومت اور تمام ذمہ داران کو با خبر کر رہے تھے کہ مہاجرین کے مسائل فوری حل کئے جائیں اور انہیں احتجاج کا راستہ اختیا رکرنے پر مجبور نہ کیا جائے لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی حکومت فوری تمام مطالبات تسلیم کرے ورنہ ایم کیو ایم آج سے مہاجرین کی تحریک میں عملی طور پر ہو جائیگی -

متعلقہ عنوان :