وفاقی حکومت کے آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے بلند و بانگ دعووں کے برعکس وفاقی بجٹ 2015-16 میں آزاد کشمیر کیلئے صرف دو نئے منصوبوں کا اعلان، 25کروڑروپے مختص کئے گئے

ہفتہ 6 جون 2015 17:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف اور وفاقی حکومت کی جانب سے آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے بلند و بانگ دعوؤں اور میگا پراجیکٹس شروع کرنے کے اعلان کے برعکس پاکستان کے سالانہ بجٹ 2015-16 میں آزاد کشمیر میں صرف دو نئے منصوبے اعلان کئے گئے اور ان کیلئے صرف 25کروڑروپے مختص کئے گئے ہیں، البتہ پہلے سے جاری 7منصوبوں کیلئے ایک ارب 80کروڑ روپے رکھے گئے ہیں جبکہ حکومت آزاد کشمیر کے بجٹ خسارے کو پورا کرنے کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، آزاد کشمیر میں جن دو نئے منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کئے گئے ہیں ان میں ایک منصوبہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے حلقے میں واٹر سپلائی سکیم کیلئے تیار کیا گیا ہے جس پر 15کروڑ روپے لاگت آئے گی جبکہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے نئے بلاک کی تعمیر کیلئے 10 کروڑ روپے کا منصوبہ رکھا گیا ہے، سالہا سال سے جاری جن پرانے منصوبوں کیلئے 11ارب80کروڑ روپے رکھے گئے ہیں ان میں جاگراں ہائیڈل پاور کیلئے 30کروڑ،آٹھمقام کیرن روڈ کیلئے 10کروڑ، میر واعظ میڈیکل کالج مظفر آباد کیلئے 10کروڑ ، نوسیری لیسوا بائی پاس روڈ کیلئے 10کروڑ اور میرپور شہر کی واٹر سپلائی سکیم کیلئے 35کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :