بحیرہ عرب میں بننے والا ہوا کا شدید کم دباوٴ سمندری طوفان میں تبدیل ،سندھ کے ماہی گیروں کو کل سے جمعرات کے دوران، بلوچستان کے ماہی گیروں کو بدھ سے جمعہ کے دوران کھلے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت
پیر 8 جون 2015 12:05
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جون۔2015ء) بحیرہ عرب میں بننے والا ہوا کا شدید کم دباوٴ سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا، سمندری طوفان کراچی کے جنوب میں850 کلومیٹر کے فاصلے پرموجود ہے،سندھ کے ماہی گیروں کو منگل (شام) سے جمعرات کے دوران جبکہ بلوچستان کے ماہی گیروں کو بدھ سے جمعہ کے دوران کھلے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کردی گئی ۔
پیر کو محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والا ہوا کا شدید کم دباوٴ سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے شام سے بدھ کے دوران کراچی سمیت سندھ کے زیریں علاقوں جبکہ کل منگل سے جمعرات کے دوران بلوچستان کے ساحلی اور جنوبی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔(جاری ہے)
مزید موسم کی خبریں
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
-
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی
-
25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
-
ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
-
31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
-
ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع
-
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 241ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.