چوہدری جاوید اقبال صدر چیمبر آف کامرس کا ایک اورکارنامہ‘وزیراعلی پنجاب کی دینہ تا منگلا میرپور روڈ دو رویہ کرنے کی ہدایات جاری
جمعہ 12 جون 2015 14:45
میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) چوہدری جاوید اقبال صدر چیمبر آف کامرس کا ایک اورکارنامہ ، صدر چیمبر کی تحریک پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا فوری نوٹس ، دینہ تامنگلا میرپور روڈ دو رویہ تعمیر کرنے کے لئے وزیر ہاوٴسنگ ، اربن ڈیویلپمنٹ ، پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ ، مواصلات و ورکس ملک تنویر اسلم اعوان کو ہدایات جاری ،وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر وزیر پنجاب حکومت کا صدر چیمبر سے رابطہ صدر چیمبر کو لاہور آنے کی دعوت ، سڑک کی تعمیر کے لئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری ، میرپور کے عوامی و سماجی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، چوہدری جاوید اقبال کی کاوشوں کو بھرپور خراج تحسین ۔
تفصیلات کے مطابق صدرچیمبر آف کامرس چوہدری جاوید اقبال نے چند روز قبل وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے خط لکھا تھا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ دینہ سے منگلا تک دینہ میرپور روڈ کو دو رویہ اور از سر نو تعمیر کیا جائے میرپور تارکین وطن کا شہر ہے ۔(جاری ہے)
اور تارکین وطن نے پاکستان کی خوشحالی کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ۔ اور یہ روڈ میرپور کا چہرہ ہے ،
اس سے بیرون ملک کشمیریوں میں ایک اچھا پیغام جائے گا ۔
جس پر وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے فوری نوٹس لے لیا اور مطالبے سے اصولی اتفاق کرتے ہوئے وزیر مواصلات و ورکس ملک تنویر اسلم اعوان کو فوری ہدایات جار کردی ہیں ، وزیر مواصلات ورکس ہاوٴسنگ ، اربن ڈیویلپمنٹ ، پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ ملک تنویر اسلم اعوان نے گذشتہ روز صدر چیمبر چوہدری جاوید اقبال سے رابطہ کر کے انھیں لاہور آنے کی دعوت دی اور بتایا کہ دینہ منگلا روڈ کی تعمیر کے حوالے سے چیف منسٹر نے انھیں ہدایت کی ہے کہ اس سلسلے میں متعلقہ محکمہ فوری طورپر عملدرآمد کے لئے کہہ دیا ہے منصوبہ کی تفصیلات کے متعلق آپ کو چیف منسٹر کی ہدایت کے مطابق متعلقہ منسٹری میں تمام تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا ۔ فوری نوٹس پر صدر چیمبر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ وہ انہوں نے عوام کے حقیقی خادم ہونے کا ثبوت دیا ہے اور پنجاب میں تعمیر ترقی کی نئی مثالیں قائم کی ہیں ، عوامی و سماجی حلقوں نے صدر چیمبر کی کاوشوں کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ میرپور کے لوگوں کے مسائل حل کروانے میں چوہدری جاوید ہمیشہ صف اوٴل کا کردار ادا کر کے خود کو میرپور کا حقیقی لیڈر ثابت کیا ہے ، جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.