دشمن نئی ٹیکنالوجی اور سوچ لے کر آگے بڑھ رہا ہے، ہمیں مقابلے کے لئے بھرپور تیاری کرنا ہوگی،سندھ پولیس مضبوط ہوگی تو صوبے میں امن ہوگا‘ شہید پولیس افسروں کے خاندانون کو تاحیات تنخواہ اور بچوں کو ملازمت دی جائے‘ جرائم میں کمی کا سہرا سندھ پولیس اور وزیراعلیٰ سندھ کو جاتا ہے، آپریشن ضرب عضب کے شہداء کو سلام پیش کر تاہوں،ضرب عضب کو ایک سال مکمل ہوگیا، آپریشن کو ایک سال مکمل ہونے اور امن و امان بحال ہونے پر پاک فوج کے جوانوں کو مبارکباد دیتا ہوں
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کاپولیس کی 25 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب
پیر 15 جون 2015 13:15
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دشمن نئی ٹیکنالوجی اور سوچ لے کر آگے بڑھ رہا ہے، ہمیں بھی اس کے مقابلے کے لئے بھرپور تیاری کرنا ہوگی،سندھ پولیس مضبوط ہوگی تو صوبے میں امن ہوگا‘ شہید پولیس افسروں کے خاندانون کو تاحیات تنخواہ اور بچوں کو ملازمت دی جائے‘ جرائم میں کمی کا سہرا سندھ پولیس اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو جاتا ہے، آپریشن ضرب عضب کے شہداء کو سلام پیش کر تاہوں،ضرب عضب کو ایک سال مکمل ہوگیا، آپریشن کو ایک سال مکمل ہونے اور امن و امان بحال ہونے پر پاک فوج کے جوانوں کو مبارکباد دیتا ہوں ۔
پیر کوکراچی میں رزاق آباد ٹریننگ سنٹر میں پولیس کی 25 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 40خواتین سمیت 2ہزار 80اہلکار پاس آؤٹ ہوئے۔(جاری ہے)
اہلکاروں کو اغواء برائے تاوان‘ دہشت گردی سے نمٹنے‘ ہنگامہ آرائی کو کنٹرول کرنے اور وی آئی پی پروٹوکول کی تربیت دی گئی۔ تقریب میں مہمان خصوصی آصف علی زرداری سمیت وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ‘ وزیر داخلہ سندھ‘ آئی جی سندھ اور سینیٹر شیریں رحمن شریک ہوئے۔
پاس آؤٹ ہونے والے اہلکاروں میں سات سو پولیس افسر‘ تین سو اسی نئے پولیس اہلکار اور محکمہ انسداد دہشت گردی فورس کے ایک ہزار اہلکار شامل تھے۔ تقریب کے مہمان خصوصی آصف علی زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سندھ پولیس کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پولیس کے شہداء کے اہل خانہ کو تاحیات تنخواہیں اور بچوں کو ملازمتیں دی جانی چاہئیں۔ سندھ حکومت دیگر صوبوں کی طرح یہاں بھی پولیس والوں کو بہترین سہولتیں دے۔ سندھ حکومت کو کہا ہے کہ پولیس والوں کیلئے رہائش کا بندوبست بھی کیا جائے سندھ پولیس مضبوط ہوگی تو صوبے میں امن ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.