تبدیلی کے دعویداروں نے خیبرپختونخوا کے عوام کو مایوس کیا‘زعیم قادری
ترقیاتی بجٹ کا 70فیصد استعمال نہ کرنے والے کے پی کے میں کس ڈھنگ سے حکومت کر رہے ہیں تحریک انصاف کے رہنماحقائق مسخ کر کے قوم کو گمراہ نہیں کر سکتے‘ جھوٹ کی سیاست ان کا وطیرہ ہے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں پولیس کی غیرجانبداری اور غیرسیاسی کارکردگی کا پول کھل گیا‘رکن پنجاب اسمبلی
پیر 15 جون 2015 22:59
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) پنجاب اسمبلی کے رکن سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی پارٹی نے دھرنوں میں قوم کا وقت برباد کیا ہے‘ تبدیلی کے دعویداروں نے خیبرپختونخوا کے عوام کومایوس کیا، ترقیاتی بجٹ کا 70فیصد استعمال نہ کرنے والے کے پی کے میں کس ڈھنگ کی حکومت کر رہے ہیں؟ بجٹ میں عوامی فلاح و بہبود کا ایک بھی منصوبہ نہ لا کر پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو سخت مایوس کیا۔
خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں پولیس کی غیرجانبداری اور غیرسیاسی کارکردگی کا پول کھل گیا۔ عوام نے کے پی کے پولیس کو کھلم کھلا حکومتی پارٹی کی حمایت کرتے دیکھا۔ سیدزعیم حسین قادری نے پی ٹی آئی رہنماء کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ اورالزامات کی سیاست تحریک انصاف کے لیڈروں کا وطیرہ بن چکا ہے۔(جاری ہے)
تحریک انصاف کے رہنما حقائق کو مسخ کر کے قوم کو گمراہ نہیں کر سکتے۔
پی ٹی آئی کی سیاست کا محور محض الزام تراشی ہے‘ وہ خود کچھ پیش کرنے کے قابل نہیں۔سیدزعیم حسین قادری نے کہا کہ عمران خان اور ان کے ساتھی کام کرنے کی بجائے محض بے بنیاد الزام تراشی کرتے رہتے ہیں۔ پنجاب میں امن و امان کے بارے میں بے بنیاد واویلا کرنے والے خیبرپختونخوا کی صورتحال پر بھی غور فرمائیں۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے‘ کے پی کے کے عوام انتہائی مایوس ہیں۔قوم اب انقلاب کے جھوٹے نعرے لگانے والوں کے جھانسے میں نہیں آئے گی۔ پی ٹی آئی والوں سے پنجاب کی ترقی دیکھی نہیں جاتی‘ محض تنقید کی بجائے کام کر کے دکھائیں۔پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہے‘ انشاء اللہ عوامی خدمت کے وعدے پورے کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.