سوپور ہلاکتیں وزیر دفاع کی نئی حکمت عملی کا شاخسانہ ہے ، صلاح الدین

مجاہدین ان سازشوں کو ناکام بنا دیں گے ، خطاب

منگل 16 جون 2015 22:56

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) حزب المجاہدین کے سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ سوپور ، اسلام اور تحریک آزادی کشمیر کا قلعہ اور مرکز سمجھا جاتا ہے ۔ اور بھارتی ایجنسیوں نے اس مرکز کو ہی اپنا اولین نشانہ بنایا ۔ ان خیالات کا اظہار حزب المجاہدین کے سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے متحدہ جہاد کونسل کے اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

سید صلاح الدین نے کہا کہ متحدہ جہاد کونسل کی تمام اکائیاں ان واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہیں اور انہیں یقین ہے کہ مودی سرکار اور اس کی حاشیہ بردار مفتی سرکار ایسے نچ حرب اختیار کر کے تحریک آزادی کشمیر کی شدت و حد تک کمزور نہیں کر سکتے ۔ کیونکہ کشمیری عوام اور حریت پسند قیادت ان کی اس سازش کو سمجھ چکے ہیں سید صلاح الدین نے کہا کہ سوپور ، اسلام اور تحریک آزادی کشمیر کا قلعہ اور مرکز سمجھا جاتا ہے اور بھارتی ایجنسیوں نے اس مرکز کو ہی اپنا اولین نشانہ بنایا شیخ الطاف ، خورشید احمد ، معراج الدین ڈار اور اعجاز احمد ریشی کا قتل اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے اعجاز احمد ریشی کے والد حاجی عبدالغفار ریشی کا پورا گھرانہ تحریک آزادی کے لئے ہر دور میں وقف رہا ۔

متعلقہ عنوان :