چین ‘ شنگھائی میں شدید بارش اور سیلاب سے نظار زندگی درہم برہم ‘ دو روز سے جاری دو سوملی میٹر بارش کی ریکارڈ کی گئی

بدھ 17 جون 2015 13:24

شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جون۔2015ء) چینی شہر شنگھائی میں شدید بارش اور سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیادوروزسے جاری دو سو ملی میٹر بارش نے چینی شہر شنگھائی کو ڈبو دیا ، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں ، ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا ، ائیرپورٹ حکام کے مطابق خراب موسم کے باعث شہر کی تیس فیصد پروازیں منسوخ کردی گئیں ۔

(جاری ہے)

کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی منقطع ہوگئی ادھر محکمہ موسمیات نے بارشوں کا یہ سلسلہ مزید چند روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے

متعلقہ عنوان :