کل جماعتی حریت کانفرنس کا اجلاس، سوپور قتل عام ، مشترکہ احتجاجی پروگرام پر غور

بدھ 17 جون 2015 14:57

سرینگر ۔ 17 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جون۔2015ء) مقبوضہ کشمیر کے قصبے سوپور میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں آزادی پسند کارکنوں کے پے در پے قتل کے تناظر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس بدھ کے روز سرینگر میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں مقبوضہ علاقے کی تازہ ترین صورت حال خاص طورپر سوپور میں پیش آنے والے واقعات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلا س میں کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں اور رہنماؤں کو طرف سے دی جانے والی مشترکہ احتجاجی پروگرم کی کال بھی زیر بحث لائی گئی۔ اجلاس میں میر واعظ عمر فاروق کے علاوہ بلال غنی لون، مختار احمد وازہ، محمد مصدق عادل اور مسرور عباس انصاری شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :