مقبوضہ کشمیر حریت کارکن عبدالاحد نامعلوم مسلح افراد کے قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گیا

بدھ 17 جون 2015 14:58

سرینگر ۔ 17 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جون۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں ایک حریت کارکن نامعلوم مسلح افراد کے حملے سے بال بال بچ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مسلح افراد نے تحریک حریت جموں وکشمیر کے تحصیل سیکرٹری عبدالاحد راتھرکو سوپور کے علاقے تارزو میں فائرنگ کا نشانہ بنانا چاہا لیکن ایک قریبی کھیت میں دہان کی فضل کی کاشت میں مصروف کچھ لوگوں کے شور مچانے پر حملہ آور بھاگ گئے۔

عبدالاحد علاقے میں قائم ایک اسلامی تعلیمی ادارے کے سرپرست بھی ہیں اور وہ بزرگ حریت رہنماسید علی گیلانی اورغیرقانونی طور پر نظر بند حریت رہنما مسرت عالم بٹ کے قریبی ساتھ بتائے جاتے ہیں۔یا د رہے کہ سوپور قصبے میں حالیہ دنوں کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے چھ حریت کارکنوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جس کی وجہ سے علاقے میں سخت خوف و ہراس پیدا ہو چکاہے۔

متعلقہ عنوان :