آصف زرداری نے فوج کے متعلق ایسی کوئی بات نہیں کہی جسے ایشو بنایا جائے، شاہد محمود راٹھور

جمعرات 18 جون 2015 16:36

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر سٹی میرپور کے سیکرٹری نشر واشاعت شاہد محمود راٹھور نے کہا ہے کہ سابق صدر پاکستان اور پیپلزپارٹی کے شریک چےئرمین آصف علی زرداری نے فوج کے متعلق ایسی کوئی بات نہیں کہی جس کا ایشو بنایا جائے۔ انھوں نے صرف اتنا کہا کہ فوجی حکومت پاکستان میں 33سال تقریباً رہی ۔

انھوں نے فوج پر تنقید نہیں کی۔بلکہ آپریشن ضرب عضب کو ایک سال مکمل کرنے پر مبارک باد بھی دی، میثاق جمہوریت کو چلنا چاہیے نواز شریف کے وزراء غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزیراعظم کے معاون خصوصی چوہدری اشرف کی رہائش گاہ نانگی ہاوس میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی متحد ومنظم ہے۔

(جاری ہے)

چےئرمین بلاول بھٹو زرداری جلد الیکشن لڑ کرقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کریں گے۔گیلانی ، راجہ پرویز اشرف جیسے سینئر لوگوں نے استعفی دے کر نوجوان قیادت کے لیے جگہ چھوڑ دی ہے۔انھوں نے کہا کہ گذشتہ الیکشن میں ن لیگ نے مفاہمتی پالیسی کے تحت اپنا امیدوار پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری اشرف کے حق میں ودڈرا کیا۔ اب ن لیگ کو پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

ناکہ پاور شو کر کے مفاہمتی پالیسی کے خلاف چلنا چاہیے۔انھیں ایک سال انتظار کر نا ہو گا۔ جب اعجاز رضا امیدوار بنے تو کہنے لگے کہ میرے والد کو پارٹی پرچم میں دفن کیا گیا اس سے بڑا کیا ثبوت پیش کروں۔اب ہم ان سے پوچھتے ہیں کہ کیا انکے والدکو ن لیگ کے پرچم میں دفن کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے لوگ نظریاتی ہیں۔ ان کی لازوال داستانیں ہیں انشاء اللہ جلد آزاد کشمیر میں تنظیم سازی ہو گی۔آزادکشمیر میں جلد مرکزی باڈی بنائی جائے جس کے صدر پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری یاسین ہوں گے۔ سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور ہوں گے۔ تمام کارکنان متحد ومنظم ہیں۔

متعلقہ عنوان :