محکمہ موسمیات نے گرمی میں لوڈشیڈنگ کے ستائے روزداروں کو خوشخبری سنادی

جمعہ 19 جون 2015 11:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء ) محکمہ موسمیات نے گرمی میں لوڈشیڈنگ کے ستائے روزداروں کو خوشخبری سناتے ہوئے کل ہفتہ سے بالائی پنجاب، ہزارہ ڈویژن، زیریں سندھ اور کشمیر میں پری مون سون بارشوں کی پیشنگوئی کردی ،رمضان کے پہلے عشرے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں 3 سے 4 بارش ہوں گے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل ہفتہ سے جمعرات کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں کہیں کہیں تیز/گرد آلودہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ 3 سے 4 بارشوں کا امکان ہے ۔

ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں ہفتے سے جمعرات کے دوران اکثر مقامات پر 3 سے 4 بارشوں کا امکان ہے ۔اتوار سے بدھ کے دوران پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، فیصل آباد، سرگودھا اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیز/گرد آلودہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ 2 سے 3 بارشوں کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پیر سے جمعرات کے دوران ڈی آئی خان، ژوب، سبی، ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن میں چند مقامات پرتیز/گرد آلودہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ 1 سے 2 بارشوں کا امکان ہے ۔

ہفتے سے منگل کے دوران میرپورخاص ڈویژن میں چند مقامات پرتیز/گرد آلودہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ 1 سے 2 بارشوں کا امکان ہے۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم میر پور خاص، بنوں، کوہاٹ ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرتیز/گرد آلودہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی، بھکر، نور پورتھل، لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر میں 46 جبکہ کوٹ ادو، رحیم یار خان، دادو، بہاولنگر، روہڑی، لسبیلا، نوکنڈی اور موہنجوداڑو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :