دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے‘ مضبوط و مستحکم پاکستان کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے‘ افواج پاکستان نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے جو کردار ادا کیا ہے وہ ناقابل فراموش ہے

پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے رہنما چوہدری صبور احمد کی میڈیا سے ٹیلیفونک بات چیت

جمعہ 19 جون 2015 15:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء) پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے رہنما چوہدری صبور احمد نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج پاکستان کی قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے‘ مضبوط و مستحکم پاکستان کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے‘ افواج پاکستان نے ملک کے اندر سے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے جو کردار ادا کیا ہے وہ ناقابل فراموش ہے ۔

جنرل راحیل شریف کی جراتمندانہ اور ولولہ انگیز قیادت نے بھارتی حکمرانوں پر لرزہ طاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میڈیا سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مکروہ عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے ہماری پاک افواج سرحدو ں پر چوکس کھڑی ہے ۔ افواج پاکستان ملکی اتحاد‘ سلامتی اور یکجہتی کی علامت ہے۔ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی سے بھارتی مکروہ عزائم خاک میں مل گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم سپہ سالار جنرل راحیل شریف کو کشمیر پر پاکستان کا تاریخی موقف جرتمندانہ انداز میں پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگرد ی کے خاتمہ کیلئے پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہماری امیدوں کا محور و مرکز ہے‘ پاکستان کی سلامتی اور بقاء کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :