مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب کی وارننگ جاری،امدادی ٹیموں کو الرٹ کردیا گیا

جمعرات 25 جون 2015 13:38

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء) مقبوضہ جموں کشمیر میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی، امدادی ٹیموں کو بھی الرٹ کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشمیر میں شدید بارشوں کے بعددریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے لگی جس کے باعث اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی۔ محکمہ موسمیات نے 24 گھنٹے کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جبکہ امدادی ٹیموں کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔ اس سے پہلے ضلع کلگام میں سیلابی پانی کے باعث درجنوں مکانات منہدم ہوگئے اور سیکڑوں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔

متعلقہ عنوان :