کہ بھارت کشمیر میں نہتے کشمیروں پر ظلم ڈھا کر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے،احمدقریشی

اقوامِ متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لے کر مظلوم کشمیروں کو انصاف فراہم کرے، ڈائریکٹر یو تھ فارم فار کشمیر

جمعرات 25 جون 2015 21:31

جنیوا/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء) یو تھ فارم فار کشمیر کے ڈائریکٹر و سماجی رہنما احمدقریشی نے کہا کہ بھارت کشمیر میں نہتے کشمیروں پر ظلم ڈھا کر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے اقوامِ متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لے کر مظلوم کشمیروں کو انصاف فراہم کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنیوا میں اقوامِ متحدہ میں متعین امریکی سفیر کیتھ ہارپرکے ساتھ ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت بھارت کا اقوامِ متحدہ کے ساتھ کشمیر کے معاملے پر غیر سنجیدہ رویے کا نوٹس لیانہون نے مزید کہا کہ”سفیر صاحب !کشمیر پر بھی اپنی نظر ڈالیے، جو کہ نقشے پر تبت سے زیادہ دور نہیں“۔

حقیقت یہ ہے کہ اقوامِ متحدہ کے ساتھ بھارتی رویہ کہیں زیادہ پریشان کن ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کا کشمیر میں میڈیا پر قدغن لگانے کا ایک مسلسل ریکارڈ رہا ہے۔ بھارتی اور بین الاقوامی ذرائعِ ابلاغ کے کام میں رکاوٹ ڈالنا اور اقوامِ متحدہ کے ان حکام کے ساتھ نازیبا رویہ اپناناکوئی نئی بات نہیں جو کہ علاقے کا دورہ کرتے ہیں یا وہاں اقوامِ متحدہ کے ملٹری مشن کا حصہ ہیں۔

احمد قریشی نے یہ تمام نکات امریکی سفیر کے ساتھ ملاقات میں اٹھائے کشمیری وفد اقوامِ متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے 29ویں اجلاس میں شرکت کر رہا ہے۔ احمد قریشی نوجوانوں پر مشتمل ایک بین الاقوامی کشمیر لابنگ گروپ یوتھ فورم فار کشمیر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں۔اقوامِ متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے انتیسویں اجلاس میں شریک کشمیری وفدمیں وفد کے سربراہ اور سینیئرAPHC لیڈر الطاف حسین وانی ، یوتھ فورم فار کشمیر کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر احمد قریشی، سینیئرAPHCخاتون لیڈرمسز شمیم شال، اسسٹنٹ لیکچررآزاد کشمیر یونیورسٹی شگفتہ اشرف،سینیئرAPHC لیڈرز اشتیاق حمیداور سید فیض نقشبندی اور کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرسردار امجد یوسف شامل ہیں

متعلقہ عنوان :