مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک مسلسل جاری

پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کے نو میں سے صرف دو اراکین مسلمان ہیں

جمعہ 26 جون 2015 14:39

سرینگر ۔ 26 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 جون۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک جاری رکھتے ہوئے کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے سب انسپکٹروں اور کانسٹیبلروں کی بھرتی کیلئے قائم کئے گئے پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کے نو اراکین میں سے صرف دو مسلمان ہیں جبکہ وادی کشمیر کی نمائندگی صرف ایک درمیانے درجے کے افسر کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بورڈ جس کی رواں ماہ کی 23تاریخ کو منظوری دی گئی تھی کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کر رہے ہیں۔ایک اعلیٰ پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ بورڈ میں ناکافی نمائندگی کی وجہ سے مسلمانوں کا یہ یقین مزید پختہ ہو گیا ہے کہ ان کے ساتھ امتیازی سلوک مسلسل جاری رکھاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک خاص کمیونٹی کے ساتھ امتیازی سلوک کرتے ہوئے کی جانے والی بھرتیاں مشکوک ہی رہیں گی ۔

متعلقہ عنوان :