کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا ، آئندہ چند روز میں شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ،محکمہ موسمیات
ہفتہ 27 جون 2015 13:50
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء ) اسلام آباد ، لاہور سمیت اکثر میدانی علاقوں میں سورج نے پھر آنکھیں دکھانا شروع کر دیں۔ جھنگ میں دوسرے دن بھی بارش نے موسم خوشگوار کر دیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا تاہم آئندہ چند روز میں بارش کا امکان نہیں۔ جھنگ میں صبح سویرے بادل ایک بار پھر جم کر برسے۔
ٹھنڈی ہواوٴں سے گرمی اڑن چھو ہوئی تو روزہ داروں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔ ادھر ملک کے بیشتر میدانی علاقے ایک بار پھر گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔(جاری ہے)
داتا کی نگری لاہور میں سورج پوری آب و تاب کے ساتھ چمکا اور پارہ بھی بتدریج بڑھنے لگا۔ جڑواں شہروں راولپنڈی اور شہر شہر اقتدار میں بھی تپتی دھوپ کا راج رہا۔ ادھر موسم کا حال بتانے والوں نے شہر قائد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی نوید سنا رکھی ہے جبکہ سمندری ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں بھی کمی رہے گی تاہم اگلے چند روز میں بارش کا امکان نہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویڑن ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بادل گرج چمک کے ساتھ برس سکتے ہیںمزید موسم کی خبریں
-
کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
-
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی
-
25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
-
ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
-
31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
-
ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.