کراچی میں آج اورکل کو ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

اتوار اور پیر کو سمندری ہوائیں منقطع رہیں گی جس سے پارہ ایک تا 3 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھنے کا امکان ہے،ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید

ہفتہ 27 جون 2015 23:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ کراچی میں آج اورکل کو ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔کراچی میں ہفتہ کو گرمی کی شدت میں بدستور کمی رہی اور درجہ حرارت 36.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈ کیا گیا جب کہ ہوا میں نمی کا نتاسب 58 فیصد رہا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اتوار اور پیر کے روز کراچی میں گرمی بڑھنے امکان ہے اور اس دوران درجہ حرارت 38 تا 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید نے بتایا کہ کراچی میں اتوار اور پیر کوگرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے اس کے بعد موسم دوبارہ معتدل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اتوار اور پیر کو سمندری ہوائیں منقطع رہیں گی جس سے پارہ ایک تا 3 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھنے کا امکان ہے جب کہ منگل سے سمندری ہوائیں چلنے کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوجائے گا جس سے موسم متعدل ہوجائے گا اور گرمی کی شدت میں کمی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :