قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ سے ہی ہمارے مسائل حل ہوسکتے ہیں‘نورالباری

قرآن و سنت کی تعلیمات سے دوری کے باعث آج پوری امت مسائل کا شکار ہے‘نائب امیر جماعت اسلامی

اتوار 28 جون 2015 13:36

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و امیر حلقہ مہاجرین مقیم پاکستان نورالباری نے کہا ہے کہ قرآن و سنت کی تعلیمات سے دوری کے باعث آج پوری امت مسائل کا شکار ہے قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ سے ہی ہمارے مسائل حل ہوسکتے ہیں باطل نظام فیل ہو چکے ہیں انسانیت کو صرف اسلامی نظام حیات ہی فلاح دے سکتا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے بیونٹ میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی مسائل زدہ مہاجرین کو کسی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑے گی مہاجرین کے نام پر ووٹ حاصل کرنے کے بعد نام نہاد ممبران صرف اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہوتے ہیں مہاجرین کا ان کو کوئی احساس اور خیال نہیں رہتا انہوں نے کہاکہ آمدہ انتخابات میں نادرا ریکارڈ کے ساتھ ساتھ سٹیٹ سبجیکٹ کی تصدیق کے مطابق ووٹر فہرستیں مرتب کی جائیں سابقہ دور میں جعلی سٹیٹ سبجیکٹ بنانے اور جاری کرانے والوں کے خلاف تحقیقات کی جائیں مہاجرین کے نام پر فنڈز میں خرد برد کی بھی تحقیقات وقت اور حالات کا تقاضا ہے المیہ یہ ہے کہ چند مفاد پرست امیدواران نے جعلی طریقے سے ووٹ اندراج کروائے ہوئے ہیں تا کہ ان کے ذریعے وہ اپنے جعلی مینڈیٹ کو برقرار رکھ سکیں اور یہ لوگ مہاجرین کے مجرم ہیں چونکہ مہاجرین کے نام پر آنے والے فنڈز یہ جعلی لوگ حاصل کر لیتے ہیں اور اصل مہاجرین اسی طرح رہ جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ظلم نا انصافی کے خاتمے اور اللہ کے دئیے ہوئے نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہے اس جدوجہد میں مہاجرین مقیم پاکستان جماعت اسلامی کا بھرپور ساتھ دیں تا کہ یہاں سے جو نمائندے منتخب ہوں وہ آپ کے حقوق کا خیال بھی رکھیں اور کشمیر کی آزادی کے لیے بھی اپنا مطلوبہ کردار ادا کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :