حکمرانوں کی نا اہلی ،دارلحکومت مظفرآباد کا سب سے بڑا ہسپتال سی ایم ایچ مظفرآباد تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا
جمعرات 2 جولائی 2015 15:27
مظفرآباد ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) حکمرانوں کی نا اہلی ،دارلحکومت مظفرآباد کا سب سے بڑا ہسپتال سی ایم ایچ مظفرآباد تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا ،فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث مشینری کے خراب ہونے کا سلسلہ نہ تھم سکا ،سی ٹی سکین مشین کی بحالی کی تحریک ابھی تھمی نہ تھی کہ چلڈرن وارڈکی وینٹی لیٹر ز مشینیں بھی خراب ہو گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق سی ایم ایچ مظفرآباد میں وینٹی لیٹر مشینوں کی خرابی کے باعث نومولود بچوں کی شرح اموات میں 100گنا اضافہ ہو گیا ۔(جاری ہے)
قبل ازیں ایک محتاط اندازے کے مطابق بچوں کی فی شرح اموات 5سے 7تھی جو وینٹی لیٹرز کی خرابی کے بعد 15سے 20ہو گئی ہے ۔دوسری جانب وزیر صحت کی عدم دلچسپی کا یہ عالم ہے کہ انہیں جیالے بھرتی کرنے کے لئے اسامیاں تخلیق کرنے کے سوا محکمہ کے دیگر معاملات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔
سی ایم ایچ مظفرآباد میں قبل ازیں ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث اموات پر بھی حکومت نے خاموشی اختیار کئے رکھی جبکہ مشینوں کی خرابی کے باعث شرح اموات میں اضافے سے بھی حکام بالا غفلت برت رہے ہیں۔اہلیان مظفرآباد نے چیف سیکرٹری سے معاملہ کے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ مریضوں کو مزید مشکلات سے بچایا جا سکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.